184سالہ زندگی میں پہلی بار نہانے والا کچھوا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 29 مارچ 2016 02:06

184سالہ زندگی میں پہلی بار نہانے والا کچھوا

جیمز ٹاؤن، سینٹ ہیلینا کے حکام نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نےا یک تاریخی واقعے کو دکھایا ہے۔سینٹ ہیلینا میں موجود کچھوے کو زندگی میں پہلی بار نہلایا گیا ہے۔جوناتھن نامی کچھوا 184 سالہ زندگی میں پہلی بار نہایا ہے۔

(جاری ہے)


سینٹ ہیلینا کی حکومت نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس کے مطابق جوناتھن کی زندگی میں یہ تاریخی لمحہ 19مارچ کو آیا ۔ یہ جوناتھن کی اندازہ ً 184سالہ عمر میں پہلا معلوم غسل تھا۔
ہولنز کے مطابق، جس نےا س کچھوے کو نہلایا، اس نے کچھوے کو نہلانے سے پہلے ماہرین سے اسے نہلانے کے طریقے کے بارے میں رائے لی تھی۔
جوناتھن اس وقت سطح زمین کا عمر رسیدہ ترین جانور سمجھا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu