دنیا کے 10 بہترین ائیر پورٹس

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 اپریل 2016 07:50

دنیا کے 10 بہترین ائیر پورٹس

کنزیومر ایوی ایشن ویب سائٹ سکائی ٹریکس(Skytrax) نے اپنی سالانہ ورلڈ ائیر پورٹ ایوارڈ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چانگی انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، سنگاپور مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کا بہترین ائیر پورٹ رہا۔سکائی ٹریکس کی یہ سالانہ رپورٹ106 ممالک کے 13 ملین مسافروں کی مدد سے مرتب کی گئی ہے اس سروے میں 550 ائیر پورٹ شامل کیے گئے تھے اور مسافروں سے 39طرح کی خدمات اورکارکردگی کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔

(جاری ہے)

مسافروں سے ائیر پورٹ پر سہولت، باتھ روم کی لوکیشن اور ائیر پورٹ سٹاف کی زبانوں مہارت جیسے سوالات پوچھے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 بڑے ائیرپورٹس کے نام اور کوڈ درج ذیل ہیں۔
1.

سنگا پور چانگی انٹرنیشنل ائیر پورٹ(SIN)
2. انچیون انٹرنیشنل ائیر پورٹ(ICN)،جنوبی کوریا
3. میونخ ائیرپورٹ(MUC)
4. ٹوکیو ہانیڈی انٹرنیشنل ائیر پورٹ(HND)
5. ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائیر پورٹ(HKG)
6. سنٹرل جاپان انٹرنیشنل ائیرپورٹ(NGO)
7. زیورچ ائیر پورٹ(ZRH)
8. لندن ہیتھرو ائیرپورٹ(LHR)
9. کنسائی انٹرنیشنل ائیرپورٹ(KIX)، اوساکا ، جاپان
10. دوہا حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ(DOH)

Browse Latest Weird News in Urdu