مسافر کی دوران پرواز یوگا کی ضد، پرواز کو واپس موڑ لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 16:17

مسافر کی دوران پرواز یوگا کی ضد، پرواز کو واپس موڑ لیا گیا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء): مسافر کی دوران پرواز یوگا کرنے کی ضد پر طیارے کو واپس موڑ کر ہونولولو میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہوائی سے جاپان جانے والی ائیر لائن کی ایک پرواز میں 72 سالہ مسافر نے کھانا پیش کیے جانے کے بعد طیارے کے کچن میں جا کر یوگا کرنے کی کوشش کی۔ ایف بی آئی ترجمان کے مطابق مسافر پر طیارے کے عملے سے لڑنے اور ان پر چیخنے چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے یونائیٹڈ ائیرلائنز کی پرواز نمبر 903 کو واپس موڑنا پڑا۔ وفاقی عدالت میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق دوران پرواز مذکورہ مسافر کی بیوی نے بھی اسے بٹھانے کی کوشش کی جس پر 72 سالہ مسافر نے اپنی اہلیہ کو بھی دھکیل دیا۔ امریکی عدالت کے جج نے 25 ہزار ڈالر کی ضمانت عوض ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کیے تاہم مسافر کو اپنا پاسپورٹ حوالے کرنے اور ریاست سے باہر نہ جانے کا پابند کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu