چیتے 2022 تک معدوم نہیں ہونگے۔ جو نہیں سوچا تھا وہ ہوجائے گا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 اپریل 2016 09:20

چیتے 2022 تک معدوم نہیں ہونگے۔ جو نہیں سوچا تھا وہ ہوجائے گا

100 سال پہلے تک ایک لاکھ سے زیادہ جنگلی چیتے موجود تھے مگر اب صورتحال بہت بدل گئی ہے۔2010 میں چیتوں کی تعداد 3200تھی اور اسی وقت یعنی صرف 6سال پہلے جنگلی حیات کے ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ 2022 میں جنگلی چیتوں کے معدوم ہوجانے کا خدشہ ہے۔یہ بھی گھمبیر صورت حال تھی۔تاہم ماہرین نے اس ہفتے اس حوالے سے ایک خوشی کی خبر سنائی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چیتوں کے معدوم ہونے کی رفتار اس سے کہیں کم ہے جتنی ان کا خیال تھا۔

(جاری ہے)

ماہرین نے اب پیش گوئی کی ہے کہ 2022 تک چیتے معدوم نہیں ہونگے بلکہ اُن کی تعداد موجودہ تعداد سے دوگُنا ہوجائے گی۔
ماہرین کے مطابق چیتوں کے حوالے سے اس اچھی خبر کا تعلق جنگلات کی کٹائی میں کمی سے ہے۔بھارت اور نیپال چیتوں کے اہم گڑھ ہیں۔ بھارت میں چیتوں کی تعداد میں 61فیصد اور نیپال میں 31فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چیتوں کے مسکن کچھ عرصہ اسی حالت میں رہے تو ان کی معدومی کا خدشہ کافی عرصے کے لیے ٹل سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu