لائبریری کے ٹوائلٹ میں پھنس جانے والی بوڑھی خاتون کو 36گھنٹوں بعد بچا لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 اپریل 2016 10:05

لائبریری کے ٹوائلٹ میں پھنس جانے والی بوڑھی خاتون کو 36گھنٹوں بعد بچا لیا گیا

واکو، ٹیکساس۔ہفتے کے دن ٹیکساس کی لائبریری کے ٹوائلٹ میں پھنس جانے والی بوڑی خاتون کو سوموار کے دن بچا لیا گیا۔
ویسٹ واکو لائبریری کے ملازمین سوموار کو صبح ساڑھے چھ بچے لائبریری پہنچے تو ٹوائلٹ میں انہیں بوڑھی خاتون ملی۔بوڑھی خاتون ہفتے کے دن سے ہی ٹوائلٹ میں بند تھی۔ خاتون، جنہیں صرف بوڑھی کہا گیا ہے، ان کی عمر ظاہر نہیں کی گئی، 36گھنٹے پہلے لائبریری کے ٹوائلٹ میں بند ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)


اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خاتون لائبریری بند ہونے سے تھوڑی دیر پہلے ہی ٹوائلٹ میں داخل ہوئی مگر اسی وقت لائبریری بند کر دی گئی۔ اہلکاورں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہر روز ٹوائلٹ اور دوسری جگہوں کو چیک کر کے جاتے ہیں مگر ہفتے کے دن چیک نہ کر سکے۔خاتون کے پاس موبائل فون بھی نہیں تھا،جس سے وہ اپنے رشتے داروں یا پولیس کو مطلع کر سکتی۔
طبی عملے نے خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں صحت مند قرار دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu