مسلسل ٹی وی دیکھنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 اپریل 2016 17:53

مسلسل ٹی وی دیکھنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ

نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے مسلسل ٹی وی دیکھنے کا نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
25سالہ الیجادرو فراگوسو کے مسلسل ٹی وی دیکھنے کے اس مقابلے کو سوفٹ وئیر کمپنی سائبر لنک نے سپانسر کیا تھا۔
الیجادرو نے مسلسل 94 گھنٹے تک ٹی وی دیکھ کر مسلسل ٹی وی ویکھنے کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ریکارڈ بنانے کے لیے بنائے گئے اصولوں کے مطابق الیجادرو کو ایک گھنٹے میں 5 منٹ کی بریک ملتی تھی، جس کے بعد وہ ٹی وی سکرین سے نظریں بھی نہیں ہٹا سکتا تھا۔

(جاری ہے)


الیجادرو کا کہنا ہے کہ اس نے 94 گھنٹے تک بیٹل سٹار گالاٹیکا، کرب یور اینتھوزیزم، ٹولائٹ زون، بوبس برگرز، ایڈونچر ٹائم اور گیم آف تھرون کے بہت سے شو دیکھے ۔
الیجادرو کا کہنا ہے کہ اسے آخری دن کے کئی گھنٹے یاد بھی نہیں کہ اس نے کیا دیکھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ وہ معمولی نیند ہوتی ہے، جسے ہمارا جسم زبردستی لیتا ہے۔
الیجادرو سے پہلے آسٹریلیا کے ایک گروپ نے92 گھنٹے تک مسلسل ٹی وی دیکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu