9دن سے جنگل میں کھوئی ہوئی بڑھیا کا مدد بلانے کے لیے انتہائی انوکھا طریقہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 اپریل 2016 23:39

9دن سے جنگل میں کھوئی ہوئی بڑھیا  کا مدد  بلانے کے لیے انتہائی انوکھا طریقہ

ایریزونا کے جنگل میں 9دن سے گمشدہ بوڑھی خاتون نے لکڑیوں کی مدد سے Help لکھ کر حکام کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
لکڑیوں سے بنے اس نشان کو دیکھ کر حکام 72سالہ این روجر تک پہنچ گئے ، جو مشرقی ایریزونا کے وائٹ ماؤنٹین میں موجود تھی۔
این روجر نے بتایا کہ اس کی گاڑی میں بھی پانی اور خوراک تھی مگر وہ کچھ دنوں میں ختم ہوگئی، اس کے بعد اسے گزارا کرنے کے لیے درختوں کے پھل کھانا پڑے اور جوہڑوں سے پانی پینا پڑا۔

اس کے ساتھ اس کا کتا بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)


این روجر 31مارچ کو فونکس جا رہی تھی کہ گم ہوگئی۔ اس کی ہائی بریڈ گاڑی کی گیس اور بجلی ختم ہوگئی۔ ریسکو اہلکاروں کو این روجر کی گاڑی تو گمشدگی کے تیسرے دن مل گئی مگر این روجر انہیں 9دن بعد ملی۔ این روجر نے جنگل میں لکڑیوں کی مدد سے ہی مدد لکھ دیا اور بہت سی لکڑیاں جمع کر کے انہیں آگ لگا دی، جس کے بعد ایک ریسکو ہیلی کاپٹر نے اسے دیکھ لیا۔ ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر این روجر بھی ہا تھ ہلانے لگی۔ جب ہیلی کاپٹر اترا تو این بیٹھ گئی اور رونے لگی۔ ریسکو ذرائع کے مطابق این روجر کو جنگل سے علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu