شادی کی انگوٹھی پہنچانے والا الو تو واقعی الو نکلا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 اپریل 2016 09:18

شادی کی انگوٹھی پہنچانے والا الو تو واقعی الو نکلا

جنوں پریوں کی کہانیوں سے متاثر ہوکر ایک ایسی شادی کا انتظام کیا گیا جہاں دولہا کو انگوٹھی دینے کی ذمہ داری ایک الو کے ذمے تھی۔ یقین کیجیے ہم کسی کی حرکات کی بنا پر اسے الو کہہ کر نہیں پکار رہے بلکہ یہ سچ مچ کےالو کی بات ہو رہی ہے۔
میکس نام کےالو کو شادی کی تقریب میں انگوٹھی پہنچانے کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئ تھی۔

(جاری ہے)

شادی کی ایک تقریب میں میکس نے انگوٹھی پہنچانے کا کام تو بڑے اچھے سے سرانجام دیا مگر انگوٹھی پہچانے کے بعد جب وہ واپس جانے لگا تو اس نے چرچ کے دروازے سے جانے کی بجائے کھڑکی سےجانے کا فیصلہ کیا۔

میکس جیسے ہی تیزی سے اڑتا ہوا کھڑکی تک پہنچا ، ایک دم شفاف شیشے سے ٹکرا کر نیچے گر گیا، جس کے بعد شادی کی تقریب میں موجود سب افراد زمین پر پڑے الو کو دیکھنے لگے۔
یہ واقعہ 2015 میں پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی تاہم اس ویڈیو کو پچھلے ہفتے پوسٹ کیا گیا تو یہ وائرل ہوگئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu