آلو کے چپس کھانے کی عادت نے کینسر کے مرض کی ابتدائی سٹیج پر ہی تشخیص کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 اپریل 2016 10:39

آلو  کے چپس کھانے کی عادت نے  کینسر کے مرض کی ابتدائی سٹیج پر ہی  تشخیص کرا دی

میریزویل، واشنگٹن کی ایک خاتون کی زندگی اس کے آلوکے چپس کھانے کی عادت کی وجہ سے بچ گئی۔چپس کھاتے ہوئے اسے جیسے ہی گلے میں خرابی کا احساس ہوا، اس نے ڈاکٹر سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اسےگلے کا کینسر ہے، جو ابھی ابتدائی سٹیج پر ہے۔
کرسٹین مور کا کہنا ہےکہ وہ پچھلے 20 سالوں سے رفلس کے چپس کھا رہی ہے۔ وہ ہر روز ایک پیکٹ کھاتی ہے۔

28فروری کو چپس کھاتے ہوئے اسے گلے میں ہلکی سی تکلیف ہوئی ، جو اگلے دن بڑھ گئی۔ کرسٹین اپنے ڈاکٹر کے پاس گئی، جسے اس کا گلا کچھ غیر معمولی لگا۔ ڈاکٹر نے بائیوپسی کا فیصلہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ کرسٹین کو گلے کا کینسر ہے جو ابھی ابتدائی سٹیج پر ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہےکہ اگر ابتدائی سٹیج پر اس کینسر کا پتہ چل جائے تو مریض کے بچنے کے 80 فیصد چانس ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کا کہنا ہے اگر کرسٹین چپس نہ کھاتی تو اس کی تشخیص ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے تھے۔
کرسٹین کا کہنا ہے کہ آلوکے چپس اس کے لیے ایک نعمت ہیں۔ کینسر کی وجہ سے اگرچہ آلو اس کے لیے بہتر نہیں مگر وہ پھر بھی آلو کھاتی ہے۔
کرسٹین کے شوہر نے جب چپس بنانے والی کمپنی کو فون کر کے اپنی بیوی کی کہانی سنائی تو کمپنی نے اُن کے لیے ٹی شرٹس اور فری کوپن بھیجے ۔
اس مہینے کے آخر میں کرسٹین کی ریڈی ایشن اور کیموتھراپی شروع ہوجائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu