دنیا کی طویل العمر کتیا مر گئی

بدھ 20 اپریل 2016 15:04

دنیا کی طویل العمر کتیا مر گئی

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) دنیا کی سب سے طویل العمر کتیا گذشتہ روز آسٹریلیا میں مر گئی ہے ، کتیا کی عمر تیس سال بتائی جاتی ہے ، کتیا جسے میگی کا نا م دیا گیا تھا اپنے مالک کے فارم میں گذشتہ روز مردہ پا ئی گئی ، یہ فارم وکٹوریا کے جنوب مغرب میں ایک دیہی قصبے میں واقع ہے ، کتیا کے مالک میک لارن نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی عمر تیس سال تھی ، گذشتہ ہفتے تک یہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھی ، وہ فارم سے دفتر تک بلیوں اور دوسرے جانوروں کے ساتھ آتی جاتی تھی ، گذشتہ روز لنچ کیلئے گھر آیا تو واپسی پر دیکھا کہ وہ مرچکی تھی ، میں غمگین ضرور ہوں لیکن مجھے خوشی ہے کہ اس نے جہاں جانا تھا وہ بالآخر وہاں چلی گئی ، کتیا نے پچھلے سال عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی جب ایک اخبار نے یہ سٹوری شائع کی کہ وہ دنیا کی سب سے زیادہ عمر والی کتیا ہے ۔

Browse Latest Weird News in Urdu