2020 کا چور 2016 میں کھانا چراتے پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 اپریل 2016 19:55

2020 کا چور 2016 میں کھانا  چراتے پکڑا گیا

اوکلاہاما سٹی میں پولیس نے ایک ایسے چور کو پکڑا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 2020سے 2016 کی فاسٹ فوڈ کھانے آیا ہے۔
دانتے اینڈرسن کو پولیس نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے منیجر کو ددھکا دینے اور چکن اور روسٹ بیف چرانے کے الزام میں گرفتار کیا لیا ہے۔
اوکلاہاما سٹی پولیس کے گے نائٹ نے بتایا کہ اینڈرسن کا کہنا ہے کہ وہ 2020 سے آیا ہے اور2020 میں لوگ اسی طرح کھانا کھاتےہیں۔

(جاری ہے)

اینڈرسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی زمین کے سارے لوگ مر گئے ہیں۔
نائٹ نے بتایا کہ اینڈرسن کسی قسم کے نشے کے اثر میں ہوسکتا ہے یا کسی دماغی مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔اینڈرسن پر پولیس نے تشدد، ڈکیتی اور توڑ پھوڑ کے الزامات عائد کیے ہیں۔اینڈرسن نے کھانا چرا کر باہر موجود گاڑیوں کو بھی لاتیں ماری۔ ایک گاڑی کو تو اتنی زور سے کک ماری کہ اسے ہی چوٹ لگ گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu