کام کے دوران سگریٹ نوشی کرنے پر ڈاکٹر معطل

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 اپریل 2016 22:50

کام کے دوران سگریٹ نوشی کرنے پر ڈاکٹر معطل

چین کے صوبہ ہینان ایک ڈاکٹر کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ ایک مریض کا معائنہ کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کر رہا ہے۔
ڈاکٹر کی اس حرکت کی ویڈیو چین میں وائرل ہوئی اور اس نے چین میں صحت کے معیار پر نئے سوالات اٹھادئیے۔

(جاری ہے)

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ماجی ہوسپیٹل کی انتظامیہ نے بھی ڈاکٹر کو 2000یوان جرمانہ کر کے اسے 7دن کے لیے معطل کر دیا۔
اس سے پہلے چین میں ایک سرجن نے آپریشن روم میں آپریشن کرتے ہوئے سٹاف کا فوٹو شوٹ بھی کیا تھا، اس کے علاوہ چین کے ایک ہسپتال میں نرسوں کو ڈانس کرنے پر بھی شدید تنقید اور سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu