امریکہ میں سمگلروں کی 800 میٹر طویل خفیہ سرنگ دریافت ہونے کا انکشاف

جمعہ 22 اپریل 2016 15:34

امریکہ میں سمگلروں کی 800 میٹر طویل خفیہ سرنگ دریافت ہونے کا انکشاف

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیگو میں میکسیکو اور امریکہ کے درمیان ایک طویل سرنگ دریافت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیگو میں میکسیکو اور امریکہ کے درمیان ایک طویل سرنگ کا کا کھوج لگایا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اس سرنگ کا استعمال دونوں ممالک کے درمیان منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ 800 میٹر طویل یہ سرنگ قیمتی کوکین اور چرس کی نقل و حمل کی جاتی تھی۔ 2006 سے یہ کیلی فونیا اور میکسیکو کی سرحد پر سامنے آنے والی 13ویں خفیہ سرنگ ہے۔تاہم ایک مقامی اہلکار نے اسے پہلے کبھی نہ دیکھی جانے والی چیز کے طور پر بیان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے تین سرنگیں سان ڈیگو میں میکسیکو کی سرحدی باڑ کے قریب ایک گلی میں موجود تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دریافت کی جانے والی حالیہ سرنگ سے 1016 کلوگرام کوکین اور 6350 کلوگرام مقدار میں چرس قبضے میں لے لی گئی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے سمگل کیا جا رہا تھا۔سدرن کیلی فورنیا کی ڈسٹرکٹ اٹارنی لورا ڈفی کا کہا کہ یہ کسی سرنگ سے کوکین کی سب سے بڑی مقدار کا واقعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حالیہ ہفتوں میں دریافت ہونے والی دوسری سپر ٹنل ہے۔مارچ میں حکام نے کیلی فورنیا میں 380 میٹر لمبی سرنگ کا کھوج لگایا تھا جو میکسیکو کے ایک ریستوران تک جاتی تھی۔حالیہ دریافت ہونے والی سرنگ کی گہرائی 14 میٹر ہے جو میکسیکو کی سرحد پر ٹیہوانا میں ایک گھر کے قائم لفٹ سے نیچے سے ہوتے ہوئے امریکہ میں جاتی تھی۔امریکہ میں وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ کا سوراخ ایک ٹریلر کے سائز کے کوڑا دان سے چھپایا گیا تھا جسے سمگلر منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے تھے۔

لورا ڈفی نے بتایا کہ وہ منشیات کو ڈمپر میں ڈالتے تھے اور اس کو کسی دوسرے مقام پر جا کر خالی کرتے تھے۔وفاقی اہلکاروں نے مرکزی سان ڈیگو سے ایک ٹرک کا پیچھا کیا جس نے کوڑا دان اٹھایا تھا اور دیکھا کہ اسے ایک اور ٹرک میں لاد دیا گیا۔سان ڈیگو کانٹی میں اہلکاروں نے اس ٹرک کو روکا اور منشیات قبضے میں لیتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu