دوران پرواز جہاز کا عملہ کیا کرتا ہے؟ اعترافات سامنے آگئے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 اپریل 2016 04:11

دوران پرواز جہاز کا عملہ کیا کرتا ہے؟  اعترافات سامنے آگئے

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ 30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے جہاز کا عملہ اپنی بہترین مہارت سے جہاز کو کنٹرول کیے رکھتا ہے تو اُن کا خیال کبھی کبھی غلط بھی ہوسکتا ہے۔تاہم ایسی غلطیاں یا مسافروں کے حوالے سے عملے کی سوچ مسافروں کے سامنے نہیں آتی۔ ایک آن لائن کمیونٹی میں جہاز کے عملے نے کچھ ایسے اعترافات کیے ہیں، جنہیں پڑھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

دوران پرواز جہاز کا عملہ جو کچھ کرتا ہے اس کا اعتراف انہوں نے کم و بیش ان الفاظ میں کیا۔
• میں جہاز میں لوگوں کی سوتے میں تصویریں لیتا ہوں،امید ہوتی ہے کہ اُن کے منہ کھلے ہونگے۔میں فلائٹ اٹنڈنٹ ہوں۔
• مجھے جہاز کے تمام مسافروں سے نفرت ہے۔ آپ کی فلائٹ اٹنڈنٹ
• میں ایک پائلٹ ہوں مگر مجھے بلندی سے ڈر لگتا ہے۔

(جاری ہے)


• میں فلائٹ اٹنڈنٹ ہوں مجھے پرکشش پائلٹوں اور پرکشش مسافروں سے ملنا اچھا لگتا ہے، میں کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔
• میں پائلٹ ہوں، زمین پر زیادہ دیر تک رہوں تو بیمار ہوجاتا ہوں۔
• میں ایک پائلٹ ہوں، مگر جہاز اڑانے سے پہلے مجھے نیند آجاتی ہے۔
• میں ٹیک آف اور لینڈ کرتے ہوئے اپنا فون بند نہیں کرتا۔ میں پائلٹ ہوں۔


• میں ایک پائلٹ ہوں۔ تمام فون جہاز کے سسٹم میں رکاؤٹ ڈالتے ہیں اور بات چیت کا کوئی حال نہیں۔
• میں نے اپنے سابقہ شوہر کو دوسرےشہر کے ائیر پورٹ پر چھوڑ دیا، وہ مجھے دھوکہ دے رہا تھا۔ وہ سوچ رہا تھا کہ ہم دوسرے شہرسرپرائز ٹرپ پر جا رہے ہیں۔ سرپرائز: کبھی ایک فلائٹ اٹنڈنٹ سے پنگا نہ لو۔
• میں ایک فلائٹ اٹنڈنٹ ہوں، اگر کوئی ایمرجنسی ہوگئی تو سب سے پہلے میں جاؤں گی پھر دوسرے خود ہی جائیں گے۔ امید ہے باقی لوگ سیفٹی کا مظاہرہ دیکھ لیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu