مالکن سے ڈر کرپالتو کتے نے نومولود بچے کی جان لے لی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 اپریل 2016 04:25

مالکن سے ڈر کرپالتو کتے نے نومولود بچے کی جان لے لی

سان ڈیاگو کا ایک جوڑا بیڈ پر اپنے نومولود بیٹے اور پالتو کتے کے ساتھ موجود تھا کہ بچے کی ماں کی کھانسی سےڈر کر کتے نے بچے کو کاٹ کر موت کے منہ میں پہنچا دیا۔
بچے کے والدین ٹی وی دیکھ رہے تھے تھے اور بیڈ پر 44 کلو کا کتا اور 3 دن کا بچہ بھی موجود تھا ۔ اسی دوران بچے کی ماں کو اچانک کھانسی اٹھی، جس سے ڈر کر کتے نے بچے کو کاٹ لیا۔ بچے کو جان لیوا زخم آئے۔

(جاری ہے)

والدین بچے کو لے کر ہسپتال پہنچے مگر بچے کو بچا نہ سکے۔
کتے کو سان ڈیاگو کاؤنٹی اینیمل سروس نےاپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہاں پر ان جانوروں کو مخصوص مدت کے لیے سب سے الگ رکھا جاتا ہے ، جو کسی کو کاٹ لیں۔ اس مدت کے ختم ہونے کے بعد والدین کتے کو واپس بھی لے جا سکتے ہیں یا کتے کو مارنے کی ہدایات جاری کر سکتے ہیں، جس کے بعد کتے کو بغیر تکلیف دئیے مار دیا جائے گا، تاہم والدین نے ابھی تک کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu