2029 میں انسان لافانی ہو جائے گا۔ نیا دعویٰ سامنے آ گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 اپریل 2016 11:40

2029 میں انسان لافانی ہو جائے گا۔ نیا دعویٰ سامنے آ گیا

رے کرزویل گوگل میں چیف فیوچرسٹ ہے۔ اسے اس بات کا بھی یقین ہے کہ جلد ہی وہ دور آنے والا ہے جب انسان ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمیشہ زندہ رہے گا۔رے کرزویل کا کہنا ہے کہ 2045 میں مصنوعی ذہانت موجودہ تمام انسانوں کی ذہانت سے 1ارب گنا زیادہ ذہین ہوگی ۔
کرزویل کا یہ بھی خیال ہے کہ 2045 سے کافی پہلے ہی انسان میں لافانی زندگی کا عمل شروع ہو چکا ہو گا۔

کرزویل کا خیال ہے کہ 2029 میں انسان کی باقی رہ جانے والی متوقع زندگی میں ہر سال ایک نئے سال کا اضافہ ہوتا جائے گا۔

(جاری ہے)


کرزویل کے خیال میں اگلے 30 سالوں میں نینو مشین ہمارے معدافعتی نظام کی جگہ لے چکی ہونگی۔ یہ مشینیں کینسر کے خلیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اور بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکیں گے۔کرزویل کےمطابق اس وقت انسان کا دماغ کلاؤڈ سٹوریج سے بھی مربوط ہوجائے گا۔
کرزویل کے دعوؤں میں کتنی صداقت ہے ، اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا تاہم کرزویل نے لافانی زندنگی پانے کے لیے ابھی سے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔کرزویل 700 کیلوریز پر مشتمل مخصوص ناشتہ کرتا ہے اور ادویات کھاتا ہے تاکہ متوقع ٹیکنالوجی کے آنے تک زندہ رہ سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu