خفیہ طور پر ویڈیو بنانے والے کا انجام۔۔۔ خاتون نے آوارہ شخص کو میموری کارڈ کھانے پر مجبور کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 اپریل 2016 23:47

خفیہ طور پر ویڈیو بنانے والے کا انجام۔۔۔ خاتون نے آوارہ شخص کو میموری کارڈ کھانے پر مجبور کر دیا

عورتوں کی خفیہ تصاویر بنانے والوں سے کیسے نپٹا جاتا ہے، وہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک آدمی جو دیگر درجنوں مسافروں کے ساتھ سفر کر رہا تھا خفیہ طور پر ایک خاتون کی تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ نانجنگ، چین سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دیکھا کہ ایک شخص چھپے ہوئے کیمرے سے اس کی ٹانگوں کی تصاویر بنا رہا ہے۔

خاتون نے اسے نظر انداز کرنے کی بجائے اُس کا سامنا کیا اور عوام کے سامنے اُسے ایسے شرمندہ کیا کہ پوری زندگی یاد رکھے گا۔ خاتون نے پوری ٹرین میں چیخ چیخ پر شور مچادیا اور سب کو بتادیا کہ اس شخص نے موبائل سےا س کی تصاویر اور فلم بنائی ہے ۔وہ شخص پہلے تو لوگوں کے سامنے اس بات سے انکار کرتا رہا کہ اس نے فلم بنائی ہے مگر بعد میں اس نے مان لیا کہ اس نے فلم بنائی ہے اور وہ فلم کو ڈیلیٹ کر دے گا۔

(جاری ہے)

یہ سن کر خاتون نے اپنا موبائل فون نکالا اور اونچی آواز میں بتایا کہ اس شخص نے کیا کام کیا ہے، اس کے بعد اس نے اس شخص کو ایس ڈی کارڈ چبانے کا کہا تاکہ وہ کارڈ خراب ہوجائے۔ اس شخص نے سب کے سامنے اس کارڈ کو چبایا۔ خاتون نے اس پورے واقعے کی فلم بنا لی۔ ٹرین رکنے کے بعد اس آدمی نے بھاگنے کی کوشش کی مگر پکڑا گیا، جسے بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu