10 سالہ بچی بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ کے جہاز میں دوسرے شہر پہنچ گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 اپریل 2016 23:50

10 سالہ بچی  بغیر  پاسپورٹ اور ٹکٹ کے  جہاز میں دوسرے شہر پہنچ گئی

روسی ائیر پورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی ماسکو سے فلائٹ لے کر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئی۔ حیرت انگیز طور پر بچی کے پاس نہ تو ٹکٹ تھا اور نہ ہی کسی قسم کے شناختی کاغذات موجود تھے۔
ٹرانسپورٹ پولیس کے بیان کیے گئے اس واقعے نے روسی ائیر پورٹس کی سیکورٹی پر بڑے سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

لڑکی جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، سکول کے لیے اپنے گھر سے نکلی تھی مگر واپس نہ پہنچی۔
سینٹ پیٹرز برگ ہال کے ترجمان نے روسی نیوز ایجنسیوں کو بتایا کہ 10سالہ لڑکی ماسکو کے ائیر پورٹ پر پہنچ کر رش میں پھنس گئی اور ایک بڑی فیملی ، جس کے ساتھ بچے بھی تھے، کے ساتھ جہاز میں سوار ہوگئی۔ سینٹ پیٹرز برگ میں پولیس نے اس لڑکی کو اکیلے گھومتے ہوئے پکڑ لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu