بھوکے مسافر نے ٹرین سے پیزا کا آرڈر دیا اور ٹرین چلنے سے پہلے پہنچ بھی گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 اپریل 2016 11:51

بھوکے مسافر نے ٹرین سے پیزا کا آرڈر دیا اور ٹرین چلنے سے پہلے پہنچ بھی گیا

کبھی ایسا ہوا کہ ہے کہ آپ ٹرین پکڑنے کی جلدی میں اسٹیشن پہنچے مگر پھر خیال آیا کہ اگلے پانچ گھنٹوں کے سفر کے دوران کھانے کے لیے تو کچھ ہے ہی نہیں؟ آپ نیچے اتر کو کسی دوکان کو دیکھیں گے مگر تب کیا ہوگا جب آپ کو دوکان نہ ملے اور ٹرین بھی چلنے ہی والی ہو؟ یقیناً آپ ٹرین چھوڑنے کی بجائے بھوکے سفر کرنا پسند کریں گے۔
ایک شخص کے ساتھ بھی کچھ ایسی ہی صورتحال پیش آئی ۔

ڈی جے آرٹ ورک گلاسکو سے شیفلڈ جا رہا تھا مگر راستے میں کھانے کے لیے کچھ بھی نہ لا سکا۔ اس نے ٹوئٹر کی مدد لی تاکہ اپنے چاہنے والوں سے اس مسئلے کو ڈسکس کر سکے۔ اس نے اپنے فین کو یہ تک کہہ دیا کہ اگر کوئی چاہے تو اس کے لیے پلیٹ فارم پر کھانا پہنچا دے۔
تب ہی کسی نے جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والے اس موسیقار کو ٹرین سے پیزا آرڈر کرنے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

اس نے اس مشورے پر عمل کیا۔
ڈی جے نے ڈومینو فون کیا اور پیزا آرڈرکردیااگرچہ وہ ڈیلیوری ایڈریس کے لیے پوسٹ کوڈ دینے میں ناکام رہا تھا مگر پھر بھی اس کا آرڈر لے لیا گیا۔ اس سے پتہ پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ یہ ایک ٹرین ہے، اس کا کوئی پوسٹ کوڈ نہیں ہوتا۔
آرڈر دینے کے بعد ڈی جے ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں لمحہ بہ لمحہ خبر دیتا رہا ۔کچھ دیر بعد اسے ڈومینوز کی تین ملازمین اسٹیشن پر نظر آئیں تو اس نے ان کی ویڈیو بنائی۔ ڈومینوز کی ڈیلیوری وومین نے اسے پیزا دیا اور اس کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی جے کا کہناہے کہ اس تجربے کی کامیابی کے بعد اس نے اگلے دن ایک اور اسٹیشن پر بھی اسی طرح پیزا کا آرڈر دیا جو اس تک پہنچ گیا۔اگلی بار وہ چائنیز کا آرڈر دینے کی سوچ رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu