کلینگون زبان کے حقوق ملکیت رکھنے پر پیرا ماؤنٹ پیکچر کے خلاف مقدمہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 اپریل 2016 01:58

کلینگون زبان کے حقوق ملکیت رکھنے پر پیرا ماؤنٹ پیکچر کے خلاف مقدمہ

لاس ویگاس۔ لینگوئج کریشن سوسائٹی(Language Creation Society) نامی گروپ پیراماؤنٹ پکچر کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ کر رہا ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہےکہ ٹیلی ویژن سیریز سٹار ٹریک میں استعمال ہونے والی زبان اب حقیقی زبان بن گئی ہے، اس لیے اس کے حقوق ملکیت نہیں ہوسکتے۔
مقدمہ کرنے والے میرک رینڈازا کا کہنا ہےکہ پیرا ماؤنٹ پکچر نے کلینگون زبان بنائی لیکن اس زبان نے زندگی کی منازل خود طے کی ہیں۔


میرک کا کہنا ہے تھا کہ پیراماؤنٹ اس زبان کے حقوق ملکیت نہیں رکھ سکتا۔یہ اب آزاد ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس زبان کی اب تک 2لاکھ 50ہزار ڈکشنریاں فروخت ہو چکی ہیں۔ بہت سے تعلیمی ادارے اس زبان کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرام شروع کر چکے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے سرچ انجن بنگ نے انگریزی سے کلینگون میں ترجمہ کرنے کی سہولت بھی متعارف کرا دی ہے۔ سوئیڈن کے ایک جوڑے کا کہنا ہےکہ وہ اپنی شادی کی رسومات اسی زبان میں ادا کرنا چاہتے ہیں۔بہت سی حکومتی اپنے سرکاری بیان کلینگون زبان میں بھی جاری کرتی ہیں۔ان تمام باتوں کو مدنظر رکھ کر لینگوئج کریشن سوسائٹی نے پیراماؤنٹ پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس زبان کے حقوق ملکیت ہو ہی نہیں سکتے۔

Browse Latest Weird News in Urdu