یوم مئی ۔ موسم ٹھیک رکھنے کے لیے ماسکو 1ملین ڈالر سے زیادہ ر خرچ کرے گا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 اپریل 2016 02:48

یوم مئی ۔ موسم ٹھیک رکھنے کے لیے ماسکو 1ملین ڈالر سے زیادہ ر خرچ کرے گا

کریملین حکام کا کہنا ہے کہ اس سال وہ یوم مئی کی تقریبات کو بادلوں کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے 1 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اتنا خرچ کرنے کا مقصد یوم مئی پر موسم کو بہتر رکھنا ہے۔
1 مئی کو عالمی یوم مزدور ہی نہیں بلکہ آرتھوڈوکس کا ایسٹر بھی ہے۔ اس سال محکمہ موسمیات نے یکم مئی کے لیے ماسکو میں بادلوں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس پیش گوئی کے بعدحکام نے شہر پر سے بادلوں کو بھگا کر موسم ٹھیک رکھنے کےلیے ٹیکنالوجی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ ماسکو نے موسم ٹھیک رکھنے کےلیے رقم خرچ کی ہو۔ اس سے پہلے 2015 میں حکام نے بادلوں کو بھگانے کے لیے 6 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ خرچ کیے تھے۔
حکام بادلوں کو بھگانے کے لیے اُن پر ہوائی جہازوں سے دانے دار کاربن ڈآئی آکستائیڈ، مائع نائٹروجن اور خصوصی سیمنٹ چھڑکتے ہیں۔
ستمبر 2015 میں موسم کو ٹھیک رکھنے کے اقدامات کرنے کے باوجود ماسکو سٹی ڈے کے موقع پر کہیں کہیں بارش اور بادل تھے، جس کی وجہ سے اینٹی کرپشن فاؤنڈیشن نے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu