شوہر ہوتو ایسا۔870میل کا فاصلہ طے کر کے شوہر بیوی کے لیے کے ایف سی لے آیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 مئی 2016 19:12

شوہر ہوتو ایسا۔870میل کا فاصلہ طے کر کے شوہر بیوی کے لیے کے ایف سی لے آیا

مائیک اور انجیلا جونسن کا تعلق یلیو نائف کینیڈا سے ہے۔ دونوں کو ہی کے ایف سی فاسٹ فوڈ جانا پسند ہے۔ حتیٰ کہ دونوں نے 15 سال پہلے اپنی شادی کا ریسیپشن کے ایف سی میں ہی رکھا تھا ، اس کے بعد وہ ہرسال شادی کی سالگرہ کے دن لازماً کے ایف سی جاتے ہیں۔
کے ایف سی کے حوالے سے یہ سال مائیک کے لیے بظاہر کچھ اچھا نہیں تھا۔ اُن کے گھر کے قریب موجود کے ایف سی بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

گھر کے قریب موجود کے ایف سی بند ہونے کے باوجود مائیک نے شادی کی سالگرہ کی روایت کو زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مائیک اور اس کے بیٹؤں میں سے ایک نے قریبی کے ایف سی تلاش کیا اور کے ایف سی فوڈ لانے نکل کھڑے ہوئے۔مائیک کے گھر سے قریبی کے ایف سی کوئی 435 میل (700کلومیٹر) دور تھا۔
مائیک جب کے ایف سی پہنچا تو اس نے چکن کی 15 بکٹس کا آرڈر دے دیا۔ آرڈر سن کر کے ایف سی والے بولے کہ اتنا آرڈر بنانے کےلیے انہیں کچھ وقت چاہیے۔ مائیک نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں۔
اس 870 میل کے آنے اور جانے کے سفر میں مائیک کے پیٹرول اور کھانے پر 600ڈالر خرچ ہوئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu