دوماہ سے بغیر خوراک سمندر میں گھومتے شخص کو بچا لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 8 مئی 2016 01:34

دوماہ سے بغیر خوراک سمندر میں گھومتے شخص کو بچا لیا گیا

کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بحر الکاہل میں تنہا خراب کشتی میں گھومتے ہوئے 2 ماہ ہوچکے تھے۔ کسی بھی جزیرے سے ہزاروں میل دور اس کےپاس نہ ہی خوراک تھی اور نہ ہی کشتی چلانے کے لیے ایندھن۔ اس شخص نے بتایا کہ اس نے یہ عرصہ بگلے اور مچھلیاں کھا کر گزارا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کے ساتھ تین ساتھی بھی تھے جو مرگئے۔
29 سالہ شخص ، کولمبین نیوی نے جس کی شناخت جاویر ایڈوارڈو اولایا کے نام سے کی ہے، کو ایک تجارتی جہاز نے بچایا۔

نکی ورڈ نامی تجارتی جہاز کو جاویر ہوائی سے 2000 میل جنوب مشرق میں ملا۔
جاویر اچھی حالت میں ہے ۔ اسے امریکی کوسٹ گارڈ کشتی کے ذریعے ہونالولو پہنچا دیا گیا تھا، جہاں سے وہ کولمبیا پہنچ کر اپنی بیوی اور بچوں سے مل گیا۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق جاویر بہت خوش قسمت ہے جو بچ گیا ورنہ اس علاقے میں بحری جہازوں کی آمدورفت کافی کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


جاویر اور اس کے تین ساتھی 23فٹ کی کشتی میں دو ماہ پہلے نکلے تھے۔ وہ مالپیلوجزیرے کے آس پاس مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اُن کی کشتی کا انجن بند ہو گیا اور کشتی سمندر میں ڈولتی چلتی گئی۔ جاویر کے بقول اس کے تینوں ساتھی سمندر میں ہی مرگئے تاہم کشتی میں کسی کی لاش کی باقیات نہیں ملیں اور نہ ہی یہ واضح ہو سکا کہ وہ اُن کی لاشوں کا کیا ہوا۔ کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ہم لاشوں کے بارے میں تحقیقات نہیں کریں گے ، کیونکہ یہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا۔
جاویر کا کہنا ہے کہ اگر اس کے تینوں دوست بھی بچ جاتے تو اسے خوشی ہوتی۔

Browse Latest Weird News in Urdu