مغربی پابندیاں، کلاشنکوف بنانے والی کمپنی فیشن کی دنیا میں آگئی

دنیا میں مشہور اے کے 47رائفل بنانیوالی کمپنی کلاشنکوف کنسرن فوجی سٹائل کے روز مرہ کے ملبوسات بنائیگی

اتوار 8 مئی 2016 17:56

مغربی پابندیاں، کلاشنکوف بنانے والی کمپنی فیشن کی دنیا میں آگئی

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) روسی میڈیا نے کہاہے کہ چھوٹے ہتھیار تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کلاشنکوف کنسرن ہتھیاروں کی فروخت پر مغربی پابندیاں لگ جانے کے بعد فیشن کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہے۔روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا میں مشہور اے کے 47 رائفل بنانے والی کمپنی کلاشنکوف کنسرن فوجی سٹائل کے روز مرہ کے ملبوسات اور دیگر اشیا بنائے گی۔

کمپنی نے یہ فیصلہ اے کے 47 پر مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے کیا ہے۔

(جاری ہے)

کلاشنکوف کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ویلادیمیر دیمیتری کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے قبل شکار اور کھیلوں کے لیے تیار کیے گئے ہتھیاروں کی 70 فیصد فروخت یورپ اور امریکہ میں ہوتی تھی۔ پابندیوں کے بعد کمپنی اب روسی صارفیں کی ضروریات پر توجہ دے گی۔تاہم سوشل میڈیا میں اس اعلان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہتھیار بنانے والی فیکٹریاں بند کر دو کیونکہ اب اس میں فائدہ نہیں ہے اور اس کی جگہ لیس کے زیر جامعہ بنانے شروع کر دیے جائیں۔ایک اور صارف نے لکھا یہ ملبوسات کتنے کیلیبر کے ہوں گے اور کیا اس میں گرینیڈ لانچر بھی نصب ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu