چینی کمپنی کا ارب پتی مالک 2500ملازمین کو سپین کی سیروتفریح پر لے گیا

تفریحی دورے کے لئے 20طیارے چارٹرڈاور1650ہوٹل کے کمرے بک کرائے گئے شاہانہ تفریح دوروں کا مقصد ملازمین کو خوش کرنے کے ساتھ کمپنی کی مشہوری کا حربہ بھی ہے

اتوار 8 مئی 2016 19:58

چینی کمپنی کا ارب پتی مالک 2500ملازمین کو سپین کی سیروتفریح پر لے گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مئی۔2016ء) چین کی براہ راست فروخت کی فرم ٹائنز گروپ کے ارب پتی مالک لائی جن وایوآن اپنے 2500ملازمین کو سپین کی سیر وتفریح کے لئے میڈرڈ لے گیا ہے ۔ اس گروپ کے مالک نے ان ملازمین کی سیروتفریح پر 5.5ملین پاؤنڈ کی رقم خرچ کی ہے ۔یہ ملازمین میڈرڈ میں قابل دید مقامات سے لطف اندور ہو رہے ہیں ۔ لی جن وایوآن نے پارٹی کے لئے 20طیارے چارٹر کرائے اور ہوٹل میں 1650کمرے بک کرائے ۔

میڈرڈ کی سیروتفریح کے بعد یہ ملازمین بارسلونا جانے کے لئے خصوصی طور پر ریزرو کی جانے والی چار انتہائی تیز رفتار ٹرینوں پر سوار ہوں گے ۔ گزشتہ روز مرال زرزل بل رنگ نیلی ٹوپیوں اور سیلفی کی چھڑیوں سے اٹا پڑا تھا اس گروپ کے ملازمین نے بیلوں کی لڑائی سے لطف اندوز ہونے کے بعد فلیمنکو رقص کے مظاہرے کا لطف اٹھایا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے سرخ شراب اور لیمونیڈ مشروب اور ہسپانوی کھانے کے ساتھ ظہرانہ کیا۔

ٹائنز کے نائب صدر اور میگنٹ کے بیٹے لی ژونگ من نے کہا کہ ہم سپین کا انتخاب اس لئے کیا ہے کیونکہ یہاں کے عوام پر جوش ،دوستانہ اور صبروتحمل والے ہیں ۔مزید برآں یہاں کی خوراک انتہائی ذائقہ دار ہے ۔فرانس نے اپنے 6400سے زائد ملازمین کو یہاں بھیجنے کے فیصلے کے بعد لی جن وایوآن کے لئے سرخ قالین بچھا دیا۔اس گروپ کو ملک کا دورہ کرنے والا سب سے بڑا ٹور گروپ خیال کیا جاتا ہے۔

چینی معیشت کے سست ہونے کے باوجود سٹاک سے بھرے ہوئے طیارے انتہائی گراں قدر اخراجات والے سیروتفریح کے پروگراموں کے لئے بھیجنے کا رجحان فروغ پذیر ہے ۔ گزشتہ مئی میں ایک براہ راست فروغ والی کمپنی انفینائٹس چائنہ نے اپنے 12700کارکنوں کو تھائی لینڈ کی سیر کرائی جہاں منتظمین نے ساحلی تفریحی شہر پٹایا میں متعدد عظیم الشان عشائیوں کا اہتمام کیا۔

اس میگا گروپ کے ایک گائیڈ نے اس وقت ہانگ کانگ کے جریدہ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ کمپنی نے تھائی لینڈ کا انتخاب اس وجہ سے کیا ہے کیونکہ وہ ہمارے تفریح ساحلوں، مندروں ،ثقافتی پرفامنسز اور پھلوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔ان صنعتی سائز کے ٹور گروپوں کے لئے ادائیگی کا محرک یہ دکھائی دیتا ہے کہ بے جا اصراف کرنے والے ارب پتی اپنے سٹاف کو خوش کرنا چاہتے ہیں اس کے علاوہ یہ ایک مارکیٹنگ کا حربہ بھی ہے ۔

کمیونسٹ پارٹی کے ایک ٹیبلائڈ گلوبل ٹائمز نے لائی کے پوٹی ڈی آزد پر تعریفوں کے پل باندھ دیے اور اس قسم کے دوروں کو چین کے عروج کا ثبوت قراردیا ۔ اخبار کے مدیر نے لکھا ہے کہ شاہانہ طریقے سے فرانس کے مجموعی دورے کا اہتمام کر کے ٹائنز نے ایک تیر سے دو شکار کئے ہیں ۔ان میں اپنے سٹاف کے ارکان کو خوش کرنا اور کمپنی کی تشہیر کرنا شامل ہے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ مارکیٹ اکانومی کی بدولت کئی چینی مالدار ہو گئے ہیں اور چینی فرموں نے قوت پکڑ لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu