چہر ے اور جسم پر بے تحاشا بالوں اور بڑھے ہوئے جسمانی اعضا نے 12سالہ بنگالی لڑکی کی زندگی اجیرن کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 مئی 2016 21:54

چہر ے اور جسم پر بے تحاشا بالوں اور بڑھے ہوئے جسمانی اعضا نے  12سالہ بنگالی لڑکی کی زندگی اجیرن کر دی

بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی12سالہ بیتھی اختر میں ایک ایسی جنیاتی بیماری ہے جس سے اس کے چہرے اور جسم پر بے تحاشا بال اگ آئے ہیں۔ اسی بیماری کے باعث اس کے جسمانی اعضا بھی غیر معمولی طور پر بڑے ہو رہے ہیں۔ بیتھی اختر ایک ذہین طالبہ ہے مگر اس بیماری کے باعث سکول جانے سے قاصر ہے۔ وہ نہ چل پھر سکتی ہے اور نہ ہی سیدھی بیٹھ سکتی ہے۔
بیٹھی کا باپ عبدالرزاق کرائے پر موٹر سائیکل چلاتا ہے۔

اس نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے بنک سے قرضہ بھی لیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ عبدالززاق کا کہناہے کہ اُن کی بیٹی میں پیدائشی طور پر یہ بیماری تھی مگر انہوں نے خدا کی مرضی سمجھ کر کبھی اس کا علاج نہیں کرایا، اب بیتھی نے سکول جا کر سینے میں درد کی اور اعضا کی بڑھوتری کی شکایت کی تو انہوں نے اس کا علاج کرانے کا سوچا۔

(جاری ہے)


بنگلا دیش کے ضلع تنگیل سے تعلق رکھنے والے عبدالرزاق کو امید ہے کہ اس کی بیٹی ٹھیک ہو کر سکول جانا شروع کر دے گی۔


ڈاکٹروں کا کہناہے کہ بیتھی کو پیدائشی طور پر ایسی بیماری ہے جس میں چہرے اور جسم پر بے تحاشا بال اگ آتے ہیں اور جسمانی اعضا غیر معمولی طور پر بڑھنے لگتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیتھی کے ہارمونز متوازن ہی لگتے ہیں ، بیماری کی اصل وجہ جنیاتی ہوسکتی ہے۔
اس سے پہلے بنگلا دیش کے ایک 26 نوجوان کو ہاتھوں پر درختوں کی طرح جڑیں اگنے کی بیماری بھی لاحق ہو گئی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)

Browse Latest Weird News in Urdu