دنیا کی طویل العمر ترین بلی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 مئی 2016 23:32

دنیا کی طویل العمر ترین بلی

سیامی بلی، جو صدر رونالڈ ریگن کے دور حکومت میں پیدا ہوئی تھی، کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے طویل العمر زندہ بلی کے حوالے سے لکھا جا چکا ہے۔
گینیز کا کہنا ہے کہ سکوٹر نام کی بلی نے اس سال 26 مارچ کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس بلی کا تعلق مینسفیلڈ، ٹیکساس سے ہے۔

(جاری ہے)

اس کی مالکن گیل فلوئیڈ کا کہنا ہے کہ اس کی بلی کی لمبی عمر کا راز متحرک رہنا ہے۔

گیل کا کہنا ہے کہ وہ بلی کے ساتھ امریکا کی 50 میں سے 45 ریاستوں کی سیر کر چکی ہے۔ گیل نے بتایا کہ اس کی بلی کی کچھ پسندیدہ مصروفیات بھی ہیں، جیسے نہانے کے بعد بالوں کو خشک کرنا اور ہر دوسرے دن مرغی کے سنیک کھانا وغیرہ ۔سکوٹر اس وقت زندہ بلیوں میں سب سے طویل العمر ہے تاہم اس سے پہلے دنیا کی طویل العمر ترین بلی کی عمر 38 سال تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu