ناکافی شواہد کی بنا پر جیل میں 20 سال گزارنے والے کو 4لاکھ ڈالر ہرجانہ دیا جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 مئی 2016 19:42

ناکافی شواہد کی بنا پر جیل میں 20 سال گزارنے والے کو 4لاکھ ڈالر ہرجانہ دیا جائے گا

ایک چینی عدالت نے ایک چینی شخص ، جو ناکافی شواہد کی بنا پر قتل کے جرم میں جیل میں 20سال سے زیادہ سزا کاٹ چکا تھا، کو رہا کر دیا ہے۔ یہی نہیں عدالت نے رسمی معافی مانگتے ہوئے اسے چار لاکھ ڈالر ہرجانہ دینے کا بھی کہا ہے۔
چین کے صوبہ ہینان کے رہائشی چن مین کی عمر اب 50سال سے بھی زیادہ ہے۔ اسے نومبر1994 میں قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اہم بات یہ تھی کہ اسے ناکافی شواہد کی بنا پر سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

اب بہت سی اپیلیں کرنے کے بعد ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نےا سے فروری میں رہا کر دیا ۔
عدالت نے چن کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بدلے میں اسے 2.75 ملین یوان(4لاکھ 22ہزار ڈالر) ہرجانہ بھی دیا اور اس سے رسمی معافی بھی مانگی۔
چن نے عدالت سے 9.66 ملین یوان ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جسے قانون کے مطابق 2.75 ملین یوان کر دیا گیا۔ چن کا کہنا ہے کہ اسے عدالت کی معذرت قبول کرنی ہی پڑے گی۔
چین میں کئی بار ایسا ہو چکا ہےکہ جرائم پر غلط افراد کو سزائے موت یا قید سنا دی جاتی ہے اور اصل مجرم کئی سال بعد سامنے آتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu