قیدی نے مکمل موبائل فون نگل تو لیا مگر پھر۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 مئی 2016 23:30

قیدی نے  مکمل موبائل فون نگل تو لیا مگر پھر۔۔۔۔

بہت سے لوگ اسپرین کی گولی بھی مشکل سے کھاتے ہیں، کچھ بچوں کو تو گولیاں بسکٹ میں رکھ کر دینا دینا پڑتی ہیں مگر ایک قیدی نے حیرت انگیز طور پر پورا موبائل فون ہی کھا لیا۔
29سالہ قیدی کو موبائل کھانے کے کئی گھنٹے بعد الٹیاں شروع ہوگئیں۔ اس کے بعد اسے ڈبلن کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے پہلے کوشش کی کہ گریپر کے ساتھ کیمرے کو منسلک کر کے اس کے جسم سے موبائل نکالا جائے مگر اس میں ناکامی کے بعد قیدی کی سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔اس کیس کی تفصیلات انٹرنیشنل جرنل آف سرجری کیس رپورٹس میں سامنے آئیں۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ قیدی نے فون کیوں کھایا تھا مگر رپورٹ کے مطابق قیدی کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu