تقریباً 30لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد خاندان کو مردہ دلہن مل ہی گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 مئی 2016 01:03

تقریباً 30لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد خاندان کو مردہ دلہن مل ہی گئی

ایک خاندان نے اپنے بیٹے سے شادی کرنے کے لیے مردہ عورت کے بدلے تقریباً 30لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔ اس خاندان کا بیٹا بھی 3سال پہلے مر چکا ہے، جس کے لیے دلہن کی تلاش اب جا کر ختم ہوئی ہے۔
چین کے صوبے شنسی میں ایک خاندان نے 1الاکھ 80ہزار یوان کے بدلے اپنے مردہ بیٹے کی شادی مردہ عورت سے کی۔
یہ انوکھی رسم چین کے دیہاتی علاقوں میں کافی عام ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی کنوارہ مر جائے تو اس کے خاندان پر آفت آتی ہے،اس وجہ سےخاندان والے مرنے کے بعد بھی مرنے والوں کی شادی کر دیتے ہیں۔
اس رسم سے مرنے والی عورتوں کے خاندان والوں کا بھی فائدہ ہوجاتا ہے، کیونکہ شادی کے بغیر عورت کی آخری رسومات ادا کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
مرنے کے بعد ہونے والی یہ شادیاں چین کے دیہی علاقوں میں عام ہے مگر اس میں مشکل یہ ہے کہ خاتون بڑی مشکل سے ملتی ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر حادثات میں، جو سٹرکوں یا کوئلے کی کانوں میں ہوتے ہیں، لڑکے ہی مارے جاتے ہیں، اس لیے لڑکوں کے مقابلے میں لڑکی کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ بہت سے مرنے والے لڑکوں کی شادیاں مرنے کے کئی سال بعد، ”رشتہ“ ملنے پر ہوتی ہیں۔
دلہنوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت سے جرائم پیشہ افراد بھی میدان میں نکل آئے ہیں۔ وہ قبرستانوں سے مردہ لڑکیوں کو چرا کر لڑکے والوں کو بیچتے ہیں۔

شنسی صوبہ میں پچھلے تین سالوں تین درجن لاشیں چرائی جا چکی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اسے دلہن کے طور پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی تھی مگر وہ پکڑا گیا۔ چین میں قبر سے لڑکیوں کی لاشیں چرانے کی سزا 3سال قید ہے۔
بہت سے لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کی حفاظت کے لیے انہیں اپنے گھروں کے قریب مقبروں میں دفن کرتے ہیں، وہ وہاں پر چوکیدار کھڑے کرتے ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے لگاتے ہیں یا پھر قبر کے گرد حفاظتی رکاؤٹ بناتے ہیں۔


اسی علاقے میں پچھلے سال تین چور لڑکیوں کی لاشوں کو تقریباً 40 لاکھ میں فروخت کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔ چین میں لڑکی کی پرانی گلی سٹری لاش بھی تقریباً 75ہزار روپے میں فروخت ہو جاتی ہے۔
ایک نواجوان ، جس نے اپنے بھائی کی قبر کے پاس ایک مردہ عورت کو خرید کر دفنایا تھا ، نے بتایا کہ اس نے پہلے آٹا گوندھ کر اس سے عورت کا پتلا بنایا اور اسے اپنے بھائی کے ساتھ دفنانا چاہا مگر بڑے بوڑھوں نے بتایا کہ بدقسمتی ختم کرنے کے لیے کنوارے لڑکے کی شادی اصل لڑکی کی لاش سے ہی کرنی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu