ہم سورج کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ لندن انڈرگراؤنڈ نے گاڑیوں کی تاخیر کی عجیب و غریب وجہ بیان کر دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 مئی 2016 02:21

ہم سورج کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ لندن انڈرگراؤنڈ نے گاڑیوں  کی تاخیر کی عجیب و غریب وجہ بیان کر دی

لندن انڈرگراؤنڈ کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ دھوپ ٹیوب نیٹ ورک کی ٹرینوں میں تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔
سٹاف کے مطابق چمکدار دھوپ سے سی سی ٹی وی مانٹیر کام نہیں کرتے۔ یہی مانیٹر پلیٹ فارم کا منظر دکھاتے ہیں، پلیٹ فارم دیکھنے کے بعد ہی ڈرائیوروں کو اسٹیشن سے جانے دیا جاتا ہے۔
ساؤتھ ہارو سٹیشن کے مسافروں نے اپنے سست سفر کی وجہ سنی تو کافی حیران ہوئے۔

سٹیشن پر اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ غلط قسم کا سورج کچھ زیادہ اچھا نہیں۔

(جاری ہے)


چمکیلی دھوپ کی وجہ سے سرما یا بہار کے موسم میں صبح سورج نکلتے وقت ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہونا تو عام بات ہے مگر اس موسم میں یہ عجیب لگتا ہے۔
لندن انڈر گراؤنڈ کے ترجمان کا کہناہے کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں، جنہیں ہم کنٹرول کر سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے سورج اُن میں شامل نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف اسٹیشنوں پر مختلف اوقات میں ایسا ہوتا ہے کہ دھوپ سی سی ٹی وی مانیٹرز پر پڑتی ہے، جس سےپلیٹ فارم پر دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔
چند ماہ پہلے بھی لندن سے ہی خبر آئی تھی کہ خوشگوار موسم بھی ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے۔(تفصیلات اس صفحے پر)

Browse Latest Weird News in Urdu