نیویارک پولیس نےغیر قانونی موٹرسائیکلوں پر بلڈوزر چلادئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 مئی 2016 22:31

نیویارک پولیس نےغیر قانونی موٹرسائیکلوں پر بلڈوزر چلادئیے

نیویارک۔ نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درجنوں غیر قانونی موٹرسائیکلوں کو توڑنے کےلیے دوبلڈوزر منگوائے اور اس کاروائی کو فیس بک پر بھی براہ راست نشر کیا۔
این وائی پی ڈی کمشنر ولیم براٹن نے جھنڈا لہرا کر بلڈوزروں کو موٹرسائیکل توڑنے کا اشارہ کیا۔

(جاری ہے)

بلڈوزروں نے 700 کے قریب ڈرٹ بائیک اورقبضے میں لی گئی اے ٹی ویز کو توڑاڈالا۔
براٹن اور میئر بل ڈی بلاسیو نے اس سال اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ قبضے میں لی گئی شور کرنے والی گاڑیوں اور بائیک کو توڑ دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس موٹر سائیکلوں کو ٹی وی پر توڑیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu