100 سالہ عورت نے 100میٹر دوڑ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 مئی 2016 23:59

100 سالہ عورت نے   100میٹر دوڑ میں نیا ریکارڈ بنا لیا

چیسنی، ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والی ایک 100سالہ بوڑھی خاتون نے 100 میٹر ریس میں نیا ریکارڈ بنایا ہے تاہم اس ریکارڈ کو ابھی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ 100سالہ خاتون نے یہ ریکارڈ اپنی 100ویں سالگرہ کے چند دن بعد بنایا ہے۔
ایلا مئے کولبرٹ ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہے۔

(جاری ہے)

اس نے 100میٹر دوڑ کا اپنا ہی پرانا ریکارڈ جو 1 منٹ 16سیکنڈ تھا توڑ دیا۔

اس نے منگل کوجوریکارڈ بنایا ہے وہ 46.7 سیکنڈ کا ہے۔
کولبرٹ نے پہلی بار اپنا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تو وہ زخمی ہوگئی مگر اس نے دوسری کوشش میں ریکارڈ بنا ہی لیا۔کولبرٹ ہائی سکول کےزمانے سے ہی دوڑ رہی ہے۔
کولبرٹ کے گھر والوں نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی درخواست کی ہےکہ وہ کولبرٹ کا ریکارڈ گینیز بک میں درج کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu