لاش کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر ایک دوسرے شخص کے لیے بھی مصیبت بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 مئی 2016 01:57

لاش کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر ایک دوسرے شخص کے لیے بھی مصیبت بن گیا

تصویر میں لٹکا ہوا شخص ہالی وڈ کی فلموں کا سٹنٹ مین نہیں ہے۔ وہ بےچارہ تو حادثاتی طور پر اس ہیلی کاپٹر سے لٹک گیا تھا۔ بنگوما، کینیا میں ایک ہیلی کاپٹر جب اڑنے لگا تو ایک شخص اس کے ساتھ لٹک گیا۔ مگر جلد ہی اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔ اس نے جمپ لگا کر اترنا چاہا مگر ہیلی کاپٹر کافی بلندی پر پہنچ چکا تھا، جہاں سے چھلانگ لگانے کا مطلب اپنی جان سے ہاتھ دھونا تھا، اس لیے وہ ہیلی کاپٹر پر لٹکا رہا۔


ہیلی کاپٹر پر لٹکے شخص، جس کی شناخت صالح وانجلا کے نام سے ہوئی ہے، کو بتدریج ایک مقامی ہوائی پٹی پر اتارا گیا۔ اسے اتارنے کے لیے ہیلی کاپٹر کچھ نیچے ہوا اور اس نے جمپ لگا دیا، جس کے نتیجے میں اس کے کولہوں اور ہتھیلیوں پر خاصے زخم آئے۔ صالح کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

صالح پر اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔


مذکورہ ہیلی کاپٹر میں کینیا کی کاروباری اور حکومت مخالف سرگرم شخصیت جیکب جوما کی لاش تھی، جسے نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
صالح نے نیروبی نیوز کو بتایا کہ وہ ہیلی کاپٹر کو اندر سے دیکھنا چاہتا تھا، اس کوشش میں اس کی ٹانگ ہیلی کاپٹر کے لینڈنگ سکیڈ میں پھنس گئی، جس کے بعد اس کے پاس سوائے لٹکنے کے کوئی چارہ نہیں تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu