چینی افراد کے منی لانڈرنگ کے حیرت انگیز طریقے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 مئی 2016 03:53

چینی افراد کے منی لانڈرنگ کے حیرت انگیز طریقے

ایشیا سوسائٹی کے وائس پریزیڈنٹ آف گلوبل پروگرامزبروس پکرنگ نے یاہو فنانس کو بتایا کہ کچھ دن پہلے ایک چینی عورت، جو ہانگ کانگ سے امریکا پہنچی تھی ، کو بارڈر کنٹرول حکام نے گرفتار کر لیا۔ اس عورت کے جسم کے گرد اتنی زیادہ کرنسی لپٹی ہوئی تھی کہ اس سے چلا بھی نہیں جا رہا تھا۔
کسی کے جسم سے کرنسی باندھ کر باہر لے جانااُن بہت سے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے،جس کی مدد سے چینی افراد اپنے ملک کی دولت باہر لے کر جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ جو دوسرا اہم طریقہ اختیار کیا جاتا ہے وہ سرکاری بنک کا کارڈ یونین پے(UnionPay) ہے۔اس کارڈ کی مدد سے چینی افراد بیرون ملک بڑی رقموںمیں بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ بروس کے مطابق یونین پے چینی افراد کے لیے سپر اے ٹی ایم کارڈ ہے۔یہ واحد کارڈ ہے جسے چین کے سرکاری بنک پیپلز بنک آف چائنا کی منظوری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس کارڈ کو دنیا کے 150 ممالک میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ادائیگیوں کے اعتبار سے یہ ویزا اور ماسٹر کارڈ کے بعد تیسرا بڑا پے منٹ نیٹ ورک ہے۔ بروس کے مطابق یونین پے کارڈ کو امریکا میں چھوٹی مالیت کی اشیاء خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھدوسرے ممالک ، جیسے کینیڈا میں اس کارڈ کو سوائپ کر کے جائیدادیں بھی خریدی جا سکتی ہیں۔یونین پے چین سے رقم کی ادائیگی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔


آج کل چین کے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے یونین پے پر چین سے باہر رقم کی منتقلی کی حد کو عارضی طور پر50ہزار ڈالر سالانہ کر دیا ہے۔بیجنگ کی طرف سے سرمائے کی بیرون ملک منتقلی پر حد کی پابندی لگانے کے باوجود سسٹم میں کئی سقم موجود ہیں، جس سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایشیا سوسائٹی کے مطابق لوگ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے کارڈز استعمال کر کے پیسے باہر بھیج رہے ہیں، اس کے علاوہ ہانگ کانگ، تائیوان اور مکاؤ سے چینی بڑے پیمانے پر خریداری کر سکتے ہیں۔


چینی حکومت نے بھی کچھ ایسے پروگرام شروع کیے ہیں، جن کے تحت چینی افراد 50ہزار ڈالر سے زیادہ رقم باہر بھیج کر جائیداد خرید سکتے ہیں۔ کوالیفائیڈ ڈومیسٹک انڈیویژول انویسٹر پروگرام کے تحت چینی افراد ملک سے باہر رقم بھیج کر جائیداد خرید سکتے ہیں۔چینی حکومت نے یہ پروگرام ایک تو سرمائےپر نظر رکھنے کے لیے شروع کیا ہے دوسرا اس سے بریف کیسوں میں بیرون ملک رقم کی منتقلی کی حوصلہ شکنی کرناہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu