ڈھائی کروڑ انڈوں میں سے ایک انڈا ہی ایسا منفرد ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 مئی 2016 23:59

ڈھائی کروڑ انڈوں میں سے ایک انڈا ہی ایسا منفرد ہوتا ہے

نوجوان لڑکی میگن اس وقت حیران رہ گئی ، جب اس نے انڈہ توڑا تو اس میں سے تین زردیاں نکلی۔ تین زردیوں والا انڈہ اتنا نایاب ہوتا ہے کہ ڈھائی کروڑ انڈوں میں سے کسی ایک انڈے میں سے 3زردیاں نکلتی ہیں۔
17 سالہ میگن کو یہ انڈہ اس وقت ملا جب وہ تھیٹفورڈ، نارفوک میں اپنی بہن کے ریسٹورنٹ میں ناشتہ بنانے کے لیے انڈے توڑ رہی تھی۔

(جاری ہے)


میگن کے باپ چارلی نے بتایا کہ ہفتے کو وہ کام کر رہا تھا ، جب اس کی بیٹی سے اسے بلا کر دکھایا کہ جس انڈے کو وہ فرائی کر رہی ہے اس کی تین زردیاں ہیں۔


چارلی نے بتایا کہ اس کی مرغیوں نے پچھلے ہفتے ہی انڈے دینے شروع کیے ہیں، جس مرغی نے یہ انڈہ دیا ہے ، وہ انہی کے فارم کی 50مرغیوں میں سے ایک ہے۔میگن اور اس کی بہن نے بتایا کہ ناشتہ بنانے کے لیے انہوں نے 7انڈے الگ گئے تھے، 4 میں سے2زردیاں نکلی اور 1میں سے 3۔ جس انڈے سے 2 زردیاں نکلے وہ بھی 1000 انڈوں میں سے 1 ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu