تعلق ختم کرنے پر نوجوان نے بھرے بازار میں عورت کے پاؤں پکڑ لیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 مئی 2016 01:40

تعلق ختم کرنے پر نوجوان نے  بھرے بازار میں عورت کے پاؤں پکڑ لیے

ایک عورت نے جب اپنے بوائے فرینڈ کو بتایا کہ وہ اس کے ساتھ تعلق ختم کر رہی ہے تو یہ سنتے ہی بوائے فرینڈ نے بھرے بازار میں عورت کے پاؤں پکڑ لیے۔
کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی، جو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بھرے بازار میں ایک شخص نے عورت کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں، وہ عورت کے ساتھ ساتھ رینگ رہا ہے اور عورت کی منت کر رہا ہے کہ وہ اس سے تعلق ختم نہ کرے۔


اس شخص کی بدقسمتی کہ بازار میں یہ عجیب غریب حرکت بھی اس کے تعلق کو بچا نہ سکی بلکہ اس کے لیے بدنامی کا باعث بن گئی۔
یہ شارٹ کلپ مشرقی چین کے صوبے جیانگسو کے شہر ہوائیان کی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جب عورت نے اپنے بوائے فرینڈ کو بتایا کہ وہ اس سے تعلق ختم کر رہی ہے تو نوجوان عورت کی منت کرنے لگا، عورت کو واپس پانے کے آخری حربے کے طور پر اس نے عورت کے پاؤں پکڑ لیے۔

(جاری ہے)

عورت چل کر دور جانے کی کوشش کرتی رہی مگر نوجوان اس کے ساتھ ساتھ رینگتا رہا۔عورت جو جلد سے جلد یہاں سے جانا چاہتی تھی، یہی کہتی رہی کہ مجھے جانے دو، ہم ساتھ نہیں رہ سکتے۔ اس دوران نوجوان کے پاؤں پکڑنے کی وجہ سے عورت کا جوتا بھی اتر گیا۔ نوجوان کی منت کے جواب میں عورت یہی کہتی رہی کہ ہم ساتھ نہیں رہ سکتے، یہ ناممکن ہے۔
رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عورت نے کس طرح سے اس مصیبت سے جان چھڑائی۔

Browse Latest Weird News in Urdu