لاٹری جیتنے والوں کی عجیب و غریب خواہشیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 مئی 2016 14:31

لاٹری جیتنے والوں کی عجیب و غریب  خواہشیں

35 ملین پاونڈ کی لاٹری جیتنے والے خوش نصیب نے لاٹری کے منتظمین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس وقت تک لاٹری کا چیک لے کر اس کے گھر نہ آئیں جب تک اس کے گھر کی سجاؤٹ کاکام مکمل نہیں ہوجاتا۔
ایک اور خوش قسمت کھلاڑی ، جو پیشے کے لحاظ سے قصائی ہے، کا 1.6 ملین پاؤنڈ کا جیک پاٹ لگ گیا۔ اس کا اصرار تھا کہ وہ انعام نکلنے کے دن انعام وصول کرنے کی بجائے کرسمس کے لیے ٹرکی کا گوشت بنائے گا ۔

(جاری ہے)


لاٹری ایڈوائرز کیتھی گیرٹ کے مطابق انعام جیتنے والے بہت سے لوگ انعامی رقم کے استعمال کے لیے طرح طرح کی عجیب و غریب خواہشیں بتاتے ہیں۔
اسی طرح کچھ لوگ اپنے لیے عجیب و غریب چیزیں لینا پسند کرتے ہیں۔ کسی کو ہوور بورڈ خریدنا ہوتا ہے اور کسی کو پینر کے لیے مشین چاہیے ہوتی ہے۔کیتھی 5سالوں سے 50ہزارپاؤنڈ سے زیادہ انعام جیتنے والوں کی مدد کر رہی ہے۔ کیتھی انہیں بتاتی ہے کہ آیا انہیں انعامی رقم کے بارے میں عوام کو بتانا چاہیے یا پھر چپ چاپ انعام وصول کر کے گھر بیٹھ جانا چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu