آلو زیادہ کھانے والے خبردار ہوجائیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 مئی 2016 17:34

آلو زیادہ کھانے والے خبردار ہوجائیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مئی۔2016ء)ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر ہفتے میں چار دن سے زیادہ آلو کا استعمال کیا جائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ تحقیق بریگھم اینڈ ویمن ہسپتال اور ہارورڈ میڈیکل اسکول نے کی ہے۔ تحقیق میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے اور ذہنی دبائو کم کرنے کے لیے آلو کے استعمال میں کمی لانا ضروری ہے۔

اِس تحقیق کے لیے 20 سال سے زائد عرصے میں 1 لاکھ 87 ہزار مرد و خواتین پر تجربہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے تمام افراد سے اُن کی خوراک میں آلو کی مقدار کے بارے میں ایک سوالنامے کے ذریعے پوچھا گیا۔ نتیجے میں آلو کی مقدار زیادہ کھانے والے لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری پائی گئی ہے۔ فرنچ فرائز زیادہ کھانے والوں میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری زیادہ پائی گئی ہے، لیکن حیران کن طور پر پیکٹ میں ملنے والے چپس کھانے والوں میں یہ بیماری نہیں پائی گئی۔ تحقیق کرنے والوں کے مطابق آلو میں دوسری سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ Glycaemic Index پایا جاتا ہے جو خون میں شوگر کے لیول کو تیزی سے بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر نارمل نہیں رہ پاتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu