کاسمیٹک سرجری کے بعد 18 سالہ لڑکی کی دماغی حالت خراب ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 11:55

کاسمیٹک سرجری کے بعد 18 سالہ لڑکی کی دماغی حالت خراب ہو گئی

کاسمیٹک سرجری معروف اداکاراؤں اور نوجوان خواتین سمیت ادھیڑ عمر خواتین میں بھی یکساں طور پر مقبول ہیں۔ خواتین اپنے حسن میں اضافہ کرنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں۔ لیکن کاسمیٹک سرجری نے ہی ایک 18 سالہ لڑکی کے دماغ پر اثر کیا جس کے بعد 18 سالہ لڑکی تا عمر سہارے کی تلاش میں ہی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق 18 سالہ لڑکی نے 2013 میں کاسمیٹک سرجری کروائی جس کے دوران دماغ کو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار نہ پہنچنے پر لینڈا پیریز کا دماغ بری طرح متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

بعد میں آنے والی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ یہ سب سرجری کے دوران موجود انیستھیسیا کے ڈاکٹر کی وجہ سے ہوا جس کے بعد باوجود میڈیکل لائسنس ہونے کے مذکورہ ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا۔ اس ناکام سرجری کی متاثرہ خاتون ایک بچے کی ماں بھی ہے۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے فلوریڈ امیں موجود اس میڈیکل سینٹر پر مقدمہ بھی درج کروایا لیکن مقدمے کی پیروی کے لیے ہائیر کیے گئے وکلا کی فیس کے بعد ان کے ہاتھ گنی چنی رقم ہی آئی۔ لینڈا کی والدہ نے اپنی بیٹی کی کہانی کو سوشل میڈیا پر اس غرض سے پھیلا دیا تاکہ آئندہ کوئی بھی خاتون یا نوجوان لڑکی اس طرح کی سرجری کروانے سے پہلے سوچ لے۔

کاسمیٹک سرجری کے بعد 18 سالہ لڑکی کی دماغی حالت خراب ہو گئی

Browse Latest Weird News in Urdu