فیس بک پر دوست بناؤ ورنہ سب اپنے اپنے گھروں سے نکل جاؤ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 جون 2016 02:27

فیس بک پر دوست بناؤ ورنہ سب اپنے اپنے گھروں سے نکل جاؤ

سالٹ لیک سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کمپلکس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کمپلکس نے انہیں فیس بک پر فرینڈ نہ بننے پر کمپلکس سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔
سٹی پارک اپارٹمنٹس کے کرایے داروں کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ کی جانب سے اُن کےد روازوں پر کرایہ نامہ کی اضافی شق کو چسپاں کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پانچ دن کے اندر کمپلکس کی فرینڈ ریکوئسٹ قبول کریں ورنہ انہیں کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کا مرتکب مانا جائے گا۔

رہائشیوں کا کہنا ہےکہ اصل کرایہ نامہ کئی ماہ پہلے سائن کیا گیا تھا، جس میں ایسی کوئی شق نہیں تھی۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کرایہ نامہ کی اضافی شق میں انہیں سٹی پارک اپارٹمنٹس کے بارے میں فیس بک پر کوئی بھی منفی چیز پوسٹ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اپارٹمنٹ نے زبردستی کرایے داروں کے فوٹو اپنے پیج پر شیئر کرنے کا اختیار بھی حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)


کمپلکس کی جانب سے اس اضافی شق پر کرایے داروں میں کافی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نےا سے سراسر اپنی پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب اصل کرایہ نامہ سائن ہو چکا ہے تو زبردستی اضافی شق شامل نہیں کی جا سکتی۔ ماہرین نے اسے امتیازی سلوک بھی قرار دیا ہے، کیونکہ بزرگ اور معذور افراد سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu