اسے کہتے ہیں چالان کرنے کا بدلہ لینا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 جون 2016 03:37

اسے کہتے ہیں چالان کرنے کا  بدلہ لینا

بریٹ سینڈر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ،جس میں اسے چالان کی رقم جمع کراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بریٹ نے 212 ڈالر کا چالان پینی یعنی سب سے چھوٹی مالیت کے سکوں میں جمع کرایا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بریٹ نے سکے حاصل کیے اور پھر انہیں فریسکو میونسپل کورٹ میں جمع کرایا۔
بریٹ کا کہنا ہے کہ مجھے تاوان دینا پسند نہیں ۔

اس نے مزید لکھا کہ جیوری نے 30 کلومیٹر کی حد رفتار کی جگہ پر 39 کلومیٹر پر گاڑی چلاتے ہوئے بندوق کی نوک پر میرا چالان کیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بریٹ میونسپل کورٹ جا کر ایک خاتون سے بات کرتا ہے پھر واپس جا کر دوبالٹیوں میں 22000 پینی کے سکے لا کر کاؤنٹر پر ڈھیر کر دیتا ہے، ان 22000 سکوں کو بریٹ نے خصوصی طور پر گتے کے ڈبوں اور پھر کاغذی کور سے الگ الگ کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بریٹ نے خاص طور پر بالٹیوں پر” تاوان کی رقم“ لکھا ہوتا ہے۔بریٹ نے سی این این کو بتایا کہ اس کا چالان جمع کرانے کا طریقہ کار ایک احتجاج ہے۔
سٹی آف فریسکو کی ترجمان ڈانا بائرڈ نے سی این این کو بتایا کہ انہیں سکے گننے ے لیے دو کوائن کیشنگ مشین استعمال کرنا پڑی، دونوں مشینوں نے تین گھنٹے لگا کر ان سکوں کو گنا، جس کے بعد پتہ چلا کہ ان میں 7.81ڈالر کے سکے زائد ہیں۔میونسپل آفس سے سینڈر کو ایک فون کال میں اس اضافی رقم اوراسے واپس لینے کا بھی کہا گیا مگر سینڈر کا کہنا ہے کہ اسے اضافی رقم واپس لینے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu