ناتجربہ کار خواتین ڈرائیوروں کے لیے خصوصی پارکنگ بنا دی گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 جون 2016 04:36

ناتجربہ کار خواتین ڈرائیوروں کے لیے خصوصی پارکنگ  بنا دی گئی

چین کے شہرہانگزہو کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے خواتین ڈرائیوروں کو پارکنگ کے دوران درپیش مشکلات کے پیش نظر پارکنگ کے لیے بڑی جگہ مختص کی ہے۔
عورتوں کے لیے یہ مخصوص پارکنگ ٹونگلو ہائی وے سروس ایریا ، ہانگزہو، صوبہ زجیانگ میں متعارف کرائی گئی ہے۔یہ پارکنگ عام پارکنگ سے 50فیصد بڑی ہیں اور ان میں گلابی رنگ کے ایک خاتون کو سکرٹ پہنے پینٹ کیا گیا ہے۔

زمین پر پینٹ کیا ہوا خاتون کا یہ نشان ویسا ہی ہے، جیسا عوامی مقامات پر خواتین کے باتھ روم وغیرہ کے دروازوں پر بنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


پان تائیونگ، ڈائریکٹر ٹونگلو ہائی وے سروس ایریا کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی بڑی جگہ کو خواتین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے۔
چینی سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے خواتین کے لیے الگ پارکنگ متعارف کرانے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے، اُن کے نزدیک یہ جنسی امتیاز ہے۔


خواتین کے لیے مخصوص پارکنگ کی یہ کوئی پہلی مثال نہیں۔ سیول ، جنوبی کوریا میں 2009 میں ایسی ہی اور اسی سائز میں پارکنگ متعارف کرائی جا چکی ہے۔ بعض ممالک میں بڑے کاروباری مراکز میں بھی خواتین کے لیے الگ پارکنگ متعارف کرائی گئی ہے، تاہم اس کا مقصد خواتین کو جنسی حملوں سے بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu