ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، 6 سالہ بچے نے پولیس کو فون کر کے باپ کی شکایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جون 2016 12:47

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، 6 سالہ بچے نے پولیس کو فون کر کے باپ کی شکایت کر دی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) : والد کے ٹریفک قوانین کی خلاف روزی کرنے پر ایک 6 سالہ امریکی بچے نے 911 پر کال کر اپنے باپ کی شکایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 6 سالہ امریکی بچے رابرٹ رچرڈسن ، جو کہ مستقبل میں ایک پولیس آفیسر بننے کا خواہشمند ہے، نے لال بتی پر بھی گاڑی نہ روکنے پر اپنے والد مائیکل رچرڈسن کی شکایت کر دی۔ مائیکل نے بتایا کہ لال بتی پر رکنے کے بعد اس نے دائیں جانب موڑ کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

رابرٹ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی میرے والد نے موڑ کاٹا میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکے۔ جس کے بعد مائیکل نے اپنے بیٹے کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی کہ کچھ جگہوں پر لال بتی سے مڑ جانا درست بھی ہوتا ہے لیکن رابرٹ نے والد کی ایک نہ سنتے ہوئے پولیس کو کال کر دی۔ جن پولیس نے پوچھا کہ کیا ایمرجنسی ہے تو رابرٹ نے جواب دیا کہ میرے والد نے ٹریفک سگنل توڑا۔ پولیس آفیسر نے رابرٹ سے اپنے والد کو بلانے کو کہا ، مائیکل نے فون پکڑتے ہی پولیس آفیسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu