امریکہ میں 60 سال قبل چوری ہونے والا ڈاک ٹکٹ اصلی مالک کے پاس پہنچا دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 3 جون 2016 14:43

امریکہ میں 60 سال قبل چوری ہونے والا ڈاک ٹکٹ اصلی مالک کے پاس پہنچا دیا گیا

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جون۔2016ء) امریکہ میں 60 سال قبل چوری ہونے والا ایک نادر ڈاک ٹکٹ اس کے اصلی مالک کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔24 سینٹ مالیت کا ’انورٹیڈ جینی‘ نامی یہ ٹکٹ 1918 میں شائع ہوا تھا اور اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس پر دو پروں والے طیارے کی تصویر الٹی شائع ہوگئی تھی۔یہ ان چار ٹکٹوں میں سے ایک ہے جنھیں 1955 میں نیویارک میں ڈاک ٹکٹوں جمع کرنے والے افراد کے کنونشن سے چوری کر لیا گیا تھا۔

.اپریل میں یہ ڈاک ٹکٹ ایک نیلامی کے دوران پھر سامنے آیا۔ اسے آئرلینڈ کے ایک شخص نے نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جن کا کہنا ہے کہ انھیں یہ اپنے دادا سے وراثت میں ملا ہے۔’انورٹیڈ جینی‘ کی موجودہ قیمت پونے دو لاکھ امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے اور اسے اب بحفاظت امریکی فلیٹک ریسرچ لائبریری پہنچا دیا گیا ہے جس نے اب تک برآمد ہونے والے دیگر دو ٹکٹ بھی ڈھونڈے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی فلیٹک ریسرچ لائبریری نے کہا ہے کہ کیلن او نیل کے دادا نے یہ ٹکٹ بظاہر آئر لینڈ میں ایک کار بوٹ سیل میں خریدا تھا اور اسے ڈھونڈنے پر کیلن کو بطور انعام 50 ہزار ڈالر دیے گئے ہیں۔کیلن کا کہنا ہے کہ انھیں اس ٹکٹ کی تاریخ اور اہمیت کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔انھوں نے کہا جب ایف بی آئی نے مجھ سے رابطہ کیا تو مجھے پتہ چلا کہ یہ ڈاک ٹکٹ کیا ہے اور مجھ سے کیوں رابطہ کیا جا رہا ہے۔

یہ سب بہت پریشان کن تھا لیکن اس کے بعد سے چیزیں آسان ہونے لگیں۔لائبریری کے منتظم سکاٹ انگلش نے کہا کہ یہ ڈاکٹ ٹکٹ آئر لینڈ کیسے پہنچا یہ ایک راز ہے۔انھوں نے مزید کہا اس سے بڑا راز یہ ہے کہ ابھی بھی ایک ڈاک ٹکٹ وہاں ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں ایک ’انورٹیڈ جینی‘ دس لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ رقم میں نیلام ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu