کیا آپ نے قبریں کھودنے کی چیمپین شپ کے بارے میں سنا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 جون 2016 03:03

کیا آپ نے قبریں کھودنے کی چیمپین شپ کے بارے میں سنا ہے؟

ہنگری کے شہر بوڈا پسٹ کے ایک قبرستان میں ایک انوکھا مقابلہ ہوا۔قبریں کھودنے کا یہ مقابلہ قومی سطح پر کرایا گیا۔ اس مقابلے میں دو دوآدمیوں کی 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں گورکنوں نے جلد سے جلد ایک عام سائز کی قبر کھودنی تھی۔جیسے ہی منتظمین نے سٹارٹ کہا، ٹیمیں قبریں کھودنا شروع ہوگئیں۔ایک مقامی ٹیم نے صرف آدھے گھنٹے میں قبر کھود کر یہ مقابلہ جیت لیا جبکہ کچھ ٹیموں نے ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت میں اپنا کام مکمل کیا۔

(جاری ہے)


اس مقابلے کے شرکاء کو 200 سیٹی میٹر لمبی، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 160 سینٹی میٹرگہری (یعنی 7 فٹ ضرب 2فٹ 7 انچ ضرب 5 فٹ ) قبر کھودنی تھی۔
اس چیمپین شپ میں جیتنے والی ٹیم پولینڈ، سلواکیہ اور چیک ری پبلک کے خلاف ہونے والے عالمی سطح کے مقابلوں میں شریک ہوگی۔
اس مقابلے کا مقصد گورکنی کے پیشے کو قابل عزت بنانا اور نوجوانوں کو اس پیشے کی طرف راغب کرنا تھا۔ہنگری کے گنجان قبرستانوں میں مشینوں سے قبر کی کھدائی نہیں کی جا سکتی، اس لیے ایسے قبرستانوں میں ہاتھ سے قبر کھودنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu