چینی طالب علموں نے بیڈمنٹن کھیلنے والا روبوٹ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 جون 2016 02:06

چینی طالب علموں نے بیڈمنٹن  کھیلنے والا روبوٹ بنا لیا

چینگڈو، چین۔ایک یونیورسٹی کے طالب علموں نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے، جو انسانوں کی بیڈمنٹن کے کھیل سے چھٹی کر سکتا ہے۔
اس روبوٹ کی ایک ویڈیومیں اسے انسانوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس روبوٹ کو اس کے بنانے والے نے روبو منٹنر(Robomintoner) کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)


روبومنٹنر کو شہرت اس وقت ملی جب اس کا مقابلہ چینی وزیر اعظم سے ہوا تاہم یہ مقابلہ برابر رہا۔

اس روبوٹ کو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس روبوٹ کی بڑے پیمانے پر تیاری کا کام شروع کر دیا جائے گا، جس کے بعد یہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔مارکیٹ میں آنے کے بعد ہم یقیناً روبو منٹنر چیمپئن شپ کے بارے میں بھی خبریں سنیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu