ڈرون کباب بھوننے میں بھی معاونت کرسکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 جون 2016 02:48

ڈرون کباب بھوننے میں بھی معاونت کرسکتا ہے

بیایا پوڈلاسکا، پولینڈ۔کباب بناتے ہوئے ایک بے صبرے شخص کی آگ نہ جلی تو اس نے کوئلے سلگانے کا نیا اور جدید طریقہ اپنایا۔اس نے کوئلے سلگانے کےلیے اپنے ڈرون کو استعمال کرنا شروع کر دیا۔
یوٹیوب صارفJohn Rides کی پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کوئلے سلگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جلدی سے آگ سلگانے کے لیے اس نے اپنا Syma X5Cکواڈ کاپٹر ڈرون پکڑا ہوا ہے اور اس کے پروں سے آگ کے شعلوں کو ہوا دے رہا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ اگر ڈورون کی بجائے بلور استعمال کیا جاتا تو جلدی آگ جلتی۔ اس پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے جواب دیا کہ میں اپنی چھٹیوں کے دوران اپنے ساتھ بلور نہیں رکھتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu