96 سالہ شخص دنیا کا عمررسیدہ ترین کالج گریجویٹ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 جون 2016 01:36

96 سالہ شخص دنیا کا عمررسیدہ ترین کالج گریجویٹ بن گیا

96سالہ جاپانی شخص نےجاپان میں دنیا کی قدیم ترین سمجھی جانے والی یونیورسٹی سے سرامک آرٹ میں گریجویشن کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ اسی سال کے شروع میں شیگیمی ہیراٹا نے کیوٹویونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ڈیزائن سے گریجویشن کیا تھا۔ اسے اس جمعے گینیز بک آف ورلڈ کی طرف سے دنیاکے عمررسیدہ ترین گریجویٹ ہونے کا سرٹیفیکیٹ موصول ہو گیا ہے۔


ہیراٹا 1919 میں ہیروشیما کے ایک فارم میں پیدا ہوا، اسی سال یہاں جرمنی اور اُس کے اتحادیوں نے ویرسائی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ہیراٹا اپنے کیمپس کی سب سے مشہور شخصیت تھا۔انہوں نے جاپانی اخباری یومیوری کو بتایا کہ میں تو ان طالب علموں کا نام تک نہیں جانتا جنہوں نے میرا حال پوچھنے کے لیے فون کیا تھا، جنہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔

(جاری ہے)

ہیراتا نے 11 سال میں سرامک آرٹ کا کورس مکمل کیا ہے۔
اس نے کہا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ میں 100 سال تک زندہ رہوں، اگر میں فٹ رہا تو پھر گریجویٹ سکول جاؤں گا۔ہیراٹانے دوسری عالمی جنگ میں نیوی میں خدمات سرانجام دیں ۔اس کے چار پوتے ہیں ۔ہیراٹا کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہو کہ اس عمر میں نئی نئی چیزیں سیکھنے کو ملی۔
جاپان میں طویل عمرپانے والے سب سے زیادہ افراد رہتے ہیں۔حکومتی اعداد و شمارکے مطابق 2015 میں جاپان میں 59 ہزار ایسے افراد تھے، جن کی عمر سو سال سے زیادہ تھی۔ یعنی جاپان میں ہر 1لاکھ افراد میں سے 46 کی عمر 100سال سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu