طالب علموں نے انڈہ توڑا، زردی اور سفیدی باہر نکالی اور زردی اور سفیدی سے چوزہ نکلوا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 جون 2016 07:30

طالب علموں نے انڈہ توڑا،   زردی اور سفیدی  باہر نکالی اور زردی اور سفیدی سے چوزہ  نکلوا لیا

فیس بک کے پیچ Spoon & Tamagoنے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں طالب علموں کو انڈہ توڑتے ، انڈے میں سے زردی اور سفیدی باہر نکالتے اور پھر اسے ایک پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر اس سے چوزہ نکلواتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جاپانی ہائی سکول کے طلباء اور طالبات اپنے استاد کی زیرنگرانی ایک تجربہ کرتے ہیں، جس میں وہ انڈے کو توڑ کر اس میں اسے زردی اور سفیدی باہر نکالتے ہیں، اس کے بعد وہ زردی اور سفیدی کو پلاسٹک کی شیٹ میں لپیٹ کر انکوبیٹر میں رکھتے ہیں۔ طلباء زردی اور سفیدی سے انڈے بننے کے عمل کا مشاہدہ کرتے ہیں، ویڈیو کے آخر میں انکوبیٹر سے صحت مند چوزے کو نکلتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو کو4کرو ڑ سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu